ناسک9جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر میں ناسک پولیس نے خواتین کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور دیگر جرائم پر لگام لگانے کے لئے نام نہا د’نربھیا اسکواڈ‘ تشکیل دیا ہے۔ ناسک کے پولیس کمشنر نے بتایا کہ ریاست کے آبی وسائل کے وزیر گریش مہاجن نے ہفتے کی شام اس 10 رکنی اسکواڈ کو شروع کیا۔ اس میں خواتین اور مرد سیکورٹی شامل ہیں۔ اسکواڈ کو دہلی میں اجتماعی عصمت دری کی شکار ہوئی لڑکی ’نربھیا‘ کا نام دیا گیا ہے۔ 16 دسمبر 2012 کی رات دہلی میں ایک چلتی بس میں اجتماعی عصمت دری کی گئی تھی، بعد میں علاج کے دوران موت ہو گئی تھی۔ پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ اسکواڈ کے رکن بس اسٹینڈ، ریلوے اسٹیشن اور مال جیسی گنجان والی جگہوں پر سخت نگرانی رکھیں گے اور خواتین کے تحفظ یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چھیڑ چھاڑ یا کسی بھی قسم کے جنسی تشدد کے معاملے میں کوئی بھی شخص، خاص طور سے عورتوں 1091 پر شکایت درج کرا سکتی ہیں۔اس موقع پر ناسک کے انچارج نے گزشتہ ماہ بینک ڈکیتی کو ناکام کرنے والی مقامی بینک ملازم کواعزاز سے نوازا۔